امریکن قونصلیٹ میں اعلیٰ عہدے پر فائز خاتون کو دھمکی آمیز خط موصول

3 Jan, 2018 | 11:06 PM

 (عرفان ملک): امریکن قونصلیٹ میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز خاتون کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا، تحریک حرمت قبلہ اول کے ناظم علی بن صفیان کا نام تحریر، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق امریکن قونصلیٹ میں اعلیٰ عہدے پر فائزصدف نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گاڑی اپنے گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی۔ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد گھر کے قریب سے گزرے اور پھر اچانک ایک زور دار آواز آئی، دیکھا تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور گاڑی میں ایک پمفلٹ موجود تھا جس پر امریکی شہریوں اور انکے حامیوں کے خلاف سنگین اقدامات کی دھمکیاں درج تھیں۔

 پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈیفنس میں لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، امریکن قونصلیٹ کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ پنجاب حکومت اور پولیس کے تعاون پر انکے شکرگزار ہیں۔

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں