پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں مالی بدعنوانی، نیب کی کارروائی

3 Jan, 2018 | 10:36 PM

سعود بٹ: پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی پر نیب لاہور کی کارروائی، سابق چیف ایگزیکٹو پی آئی ڈی سی کا قریبی ساتھی ملزم احمد بلال چیمہ گرفتار۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو 13کروڑ 25 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم احمد بلال چیمہ پر غیر قانونی طور پر 20 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا الزام ہے۔ ملزم احمد بلال کی ملکیتی زمین نہ ہونے کے باوجود ملزم نے خطیر رقم وصول کی۔

نیب لاہور اپریل 2017 میں مرکزی ملزم سابق چیف ایگزیکٹو خالد چڈا کی ساتھی سمیت گرفتاری عمل میں لا چکا ہے۔ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرگودھا میں انتہائی مہنگے داموں 800 کنال زمین خریدی۔ ملزمان نے بینکوں کو رہن رکھی گئی زمینوں کو بھی فروخت کیا۔

نیب حکام ملزم احمد بلال چیمہ کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے جمعرات کواحتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔

مزید دیکھیے

مزیدخبریں