چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی گداگر بچوں کے خلاف شہر بھر میں کارروائی

3 Jan, 2018 | 10:24 PM

 (سید ارسلان حیدر): چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گداگر بچوں کیخلاف شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران بچوں کو حراست میں لیا گیا، بیورو ان بچوں کو علم و ہنر سے روشن مستقبل فراہم کرے گا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے شہر میں بھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیمپس پُل، بھیکے وال موڑ، اقبال ٹائون، کریم بلاک، حسین چوک اور دیگر مقامات سے بچوں کو حراست میں لیا۔حراست میں لئے جانے والے بچوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں فاقے ہیں اور والدین بیمار ہیں اس لئے انہیں بھیک مانگنی پڑتی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض بٹ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو عدالت کے ذریعے وارننگ کے بعد انکے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ اگر وہ کفالت نہیں کرتے تو ریاست انکی کفالت کا ذمہ لیتی ہے۔

حراست میں لئے گئے 30 سے زائد کم سن گداگروں میں بچے اور بچیاں شامل ہیں جومختلف علاقوں میں بھیک مانگ رہے تھے، کارروائی کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کی خاص ہدایت پر شہر سے گداگری کا خاتمہ ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں