زین مدنی: ماڈل واداکارہ لکی علی کو بال کٹوانا مہنگا پڑ گیا، حجام نے بال غلط کاٹ دیے، 2 لاکھ کی ایکسٹینشن لگوانا پڑ گئی۔ اداکارہ نے کورٹ جانے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ لکی علی بال کٹوانے کے لیے ڈیفنس کے مقامی سیلون میں گئی۔ جہاں پر حجام نے انکے بال غلط کاٹ کر خراب کردیے۔ جس کی وجہ سے انہیں2لاکھ روپے کے مصنوعی بال لگوانے پڑے۔
اس حوالے سے لکی علی کا کہناتھاکہ وہ بیوٹی سیلون والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرےگی، اورکنزیومر کورٹ بھی جائے گی۔ بال خراب کاٹنے کی وجہ سے انہیں شوبز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔