سانحہ ماڈل ٹاؤن: اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلااجلاس کل طلب

3 Jan, 2018 | 09:40 PM

قذافی بٹ: اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق 30دسمبر کو عوامی تحریک کی آل پارٹیزکانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ آل پارٹیزکانفرنس میں شہبازشریف، رانا ثنا اللہ سمیت دیگرکومستعفی ہونے کے لیے 7 جنوری تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔ ڈیڈلائن ختم ہونے میں چار روزباقی ہیں اور حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

حکومت کے خلاف  آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ جس میں احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں