زین مدنی:ماضی کے شہرہ آفاق ٹی وی ڈرامے "عینک والا جن "کے کردار چارلی ماموں بھی شدید علیل ہوگئے۔ کمرکی تکلیف کے باعث مکمل طور پر ریسٹ پر چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عینک والا جن کا ایک اور کردار چارلی ماموں ان دنوں شدید علیل ہے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔
اداکار اسد بھنڈارہ المعروف چارلی ماموں ایک عرصہ سے کمر کے مہروں کی تکلیف میں ہیں اور ہسپتال داخل رہنے کے بعد اب گھر چلے گئے ہیں جہاں بھی وہ مکمل طور پر بیڈ پر ہی ہیں چارلی ماموں نے اپنے مداہوں اور دوستوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکریں۔