(سٹی42) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق جماعت ہشتم کے 7مضامین کا امتحان لیا جائیگا۔
شیڈول کے مطابق جماعت پنجم کے 15 فروری 2018 کو اُردو مضامین،17فروری2018 سائنس، 19فروری 2018 انگلش، 21 فروری کو ریاضی، 22 فروری کو اسلامیات(تحریری) اور اخلاقیات برائے غیر مسلم اور 24فروری کو اسلامیات ناظرہ کا پرچہ ہو گا۔