ارسلان حیدر:دکان کی توسیع و مرمت کے دوران ہڈیاں ملیں جن میں انسانی کھوپڑی بھی شامل ہے۔ کوپرروڈ کلب والی گلی میں خراد کی دکان کی پختگی و تہہ خانے کی کھدائی کے دوران کچھ ہڈیاں برآمد ہوئیں جس پر مزدوروں نے مزید کھدائی کی جس سے تقریب 5 سے 6 کلوگرام ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوپرروڈ میں زیر زمین سے ملنے والی انسانی ساخت کی ہڈیوں کی اطلاع پر بھی متعلقہ ادارے کے افراد جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکے۔
خراد کی دکان کے مالک نے اپنا نام بتانے سے انکار کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہڈیاں زیر زمین 12 فٹ کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئی ہیں جس میں اس کا کوئی قصور نہیں۔
دیکھنے میں برآمد شدہ ہڈیاں انسانی ڈھانچہ معلوم ہوتی ہیں جس کا واضح ثبوت ان ہڈیوں کے ڈھیر میں انسانی کھوپڑی کی موجودگی ہے، تاہم اصل حقائق محکمہ آثار قدیمہ و متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔