ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واساکا کنڑیکٹ پر 37 افسران، سپیشلسٹ کی بھرتیوں کا اعلان

واساکا کنڑیکٹ پر 37 افسران، سپیشلسٹ کی بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: واسا کا 37اہم آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ، واسا نے کنٹریکٹ بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ امیدوار پاکستان ٹیسٹنگ سروس کو20جنوری تک درخواستیں بھجوا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واسا کا 37اہم آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا، گریڈ18 کے میڈیکل میل آفیسرکو بھرتی کیا جائے گا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی آئی ایس گریڈ 17 پر بھرتی ہوگی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر گریڈ 17 کی سات آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا۔ گریڈ17 کے جونئیر پروگرامر کی ایک آسامی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی ایک اسامی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی گریڈ17کی دو آسامیاں شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل موبلائزیشن گریڈ17 کی ایک اسامی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گریڈ 17 کی ایک اسامی ، گریڈ سترہ کی کیمسٹ کی 2 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

 گریڈ16 کی کمپیوٹر سپروائزر کی ایک اسامی ، سینئیر اکاؤنٹنٹ گریڈ سولہ کی5 آسامیاں،اسسٹنٹ کیمسٹ کی2آسامیوں ، لیبارٹری سپرنٹنڈنٹ کی دوآسامیوں اور لیبارٹری اسسٹنٹ کی ایک اسامی پر بھرتی کی جائے گی۔ امیدوار پاکستان ٹیسٹنگ سروس کو20جنوری تک درخواستیں بھجوا سکتے ہیں۔