کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالے ملزمان کی پیشی

3 Jan, 2018 | 06:38 PM

شاہین عتیق

 شاہین عتیق:لاہور کی ماتحت عدالتوں میں پولیس کی طرف سے گواہ  پیش نہ کرنے اور عدالتی احکامات  پر عمل نہ کرنے پرپچیس تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں اہم نوعیت کے کیس زیرسماعت ہیں۔ جس میں کافی مقدمات ایسے ہیں جن میں پولیس اہلکاربطورگواہ پیش نہیں ہو رہے۔

 جس کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات التوا  کا شکار ہیں۔ عدالتوں کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے حکم دیا گیا کہ پرانے مقدمات کو ترجحی بنیادوں پر نمٹا یا جائے۔ ان احکامات کی روشنی میں سیشن اور دیگر عدالتوں کی طرف سےپولیس کو طلبی کے سمن جاری کیے جا رہے تھے۔

 اکثر تھانوں کو مال مقدمہ اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔پولیس کی طرف سے عدالتی احکامات پر مکمل  عمل درآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔ دوہزاراٹھارہ میں عدالتوں نے دوبارہ پولیس کو طلبی کے احکامات جاری کیے لیکن پھر  بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ سیشن عدالتوں نے پچیس تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

 سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن کو مراسلہ بھجوایا کہ عدالتی  اہلکاروں کو پابند کریں۔ جن تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری  ہوئے ان میں تھانہ ڈیفنس اے ،اچھرہ ،جوہرٹاون، لیٹن روڈ، مصری شاہ اور سمیت پچیس تھانے شامل ہیں۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں