عمان ائیرلائنز: لاہوری شراب پی کرآپےسے باہر، عملے سے بدتمیزی

3 Jan, 2018 | 06:21 PM

عمان ایئرلائنز میں دوران پرواز ضرورت سے زیادہ شراب پینے پر نوجوان کی حالت غیر ہو گئی، نوجوان  کی عملےسےبد تمیزی، کپتان نے  سکیورٹی کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان ایئرلائنز کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز نمبر341 میں سوارحسن محمد ضرورت سے زیادہ شراب پینےپرہوش و ہواس کھو بیٹھا، الٹی سیدھی حرکتیں شروع کر دیں۔  

طیارے میں سوارمسافروں اور عملےکے سمجھانے کے باوجود نوجوان نے ایک نہ سنی۔ عملے نے کپتان کو جہاز میں  ایمرجنسی نافذ کرنے سمیت کنڑول ٹاور کو بھی اطلاع پہنچا دی۔ لاہورلینڈ کرتے ہی اے ایس ایف کمانڈوز نے شور شرابہ کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں