لاہور چیمبر کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کےا اجلاس کا انعقاد

3 Jan, 2018 | 06:12 PM

شہزاد خان ابدالی

 شہزاد خان:لاہور چیمبر آف کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید نے سی سی پی او امین وینس کے رویے میں تبدیلی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت وتجارت میں قائمہ کمیٹی برائے کے ارکان لا اینڈ آرڈر میاں فیصل مجید ،حاجی اکرم،رضوان اختر شمسی ،انوار اللہ خان شریک ہوئے۔

ایوان صنعت کے سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید نے سی سی پی او لاہور امین وینس کے رویے پر مایوسی اور حیرت کا اظہار کیا خواجہ خاوررشید نے کہا کہ شہر کی مارکیٹوں اور صنعتی زونز میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے  سی سی پی او امین وینس کے آفس جانے سے مثبت رسپانس نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ شہر کی مارکیٹوں میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس اور بزنس کمیونٹی کے مابین لائزن ضروری ہے مگر پولیس کا رویہ آڑے آرہا ہے۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں