انڈین جیل سے رہائی پانے والےحسنین کےاخراجات حکومت اٹھائے گی، صباصادق

3 Jan, 2018 | 06:04 PM

شاہ رخ ندیم: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ انڈین جیل سے رہا ہو کر پاکستان آنے والے بچے حسنین کے  علاج اور تعلیم کا خرچ  حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ حسنین کی بازیابی میں حکومت، سیکورٹی ادارے اور انصار برنی نے اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھارتی جیل سے رہا ہونے والے بچے  اور اسکے والدین سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صبا صادق نے کہا کہ حسنین اور اسکا خاندان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انکے علاج اورتعلیمی اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ حسنین کی بازیابی میں حکومت، سیکورٹی ادارے اور انصار برنی نے اہم کردار ادا کیا۔ حسنین کے والد محمد جاوید نے کہا کہ بھارت میں  انکے بیٹے کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔ حسنین نے قائد اعظم کی تصویر سے اپنے پاکستانی ہونے کی شناخت کروائی۔

حسنین کے والدین نے بیٹے کو واپس لانے پرحکومت اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں