(ارسلان حیدر ): سی اے کے امتحان میں پاکستانی طالبعلم علی قاسم نے 170 ممالک کے طلبا کوپیچھے چھوڑ کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ہونہار طالب علم کے اعزازمیں "اپنا مائیکرو فنانس بینک"میں تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے طابق سی اے کے امتحان میں ایک سو ستر ممالک کے طلبا میں پہلی پوزیشن لے کر علی قاسم نے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کر دیا۔ عالمی امتحان میں اپنی ذہانت کا لوہا منوانے والے چارسدہ کے رہائشی علی قاسم کے اعزازمیں "اپنابینک"میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طالب علم کے والدین نے بھی شرکت کی۔
علی قاسم نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر بے حد خوشی خوشی کا اظہار کیا، کہتے ہیں نمایاں پوزیشن والدین کی دعاؤں اور محنت کا ثمر ہے۔
ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہد سرویا نے علی قاسم کی کامیابی پر انہیں سراہا اور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔
تقریب میں صدر اپنا بینک گلستان ملک نے علی قاسم کو شیلڈ اور پھول پیش کیے۔ طالب علم کے والدین نے اس موقع پر پیغام دیاکہ حکومت کو تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں