پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے طلبا کی جعلی انرولمنٹ کا توڑ نکال لیا

3 Jan, 2018 | 12:29 PM

(جنید ریاض): جعلی انرولمنٹ کرنے والے اب بھگتنے کو تیار ہوجائیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم اپ ڈیٹ کر دیا جس سے مانیٹرنگ ایلویشن اسسٹنٹ کسی بھی وقت اساتذہ اور طلبا کی آن لائن حاضری چیک کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سرکاری سکولوں میں طلبا کی جعلی انرولمنٹ اور اساتذہ کی جھوٹی حاضریوں کا توڑ نکال لیا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم اپ ڈیٹ کر دیا۔ انفارمیشن سسٹم میں کلاس وائز بچوں کی حاضری ظاہر ہوگی۔ سکول انفارمیشن سسٹم وریژن فائیو انسٹال کیا گیا۔

سکول سربراہان کو وریژن فائیو میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اور طلبا کی موجودہ تعداد درج کرنے کی ہدایت ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ ایلویشن اسسٹنٹ کسی بھی وقت آن لائن حاضری دیکھ سکیں گے۔ سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کے تبادلوں کی بھی معلومات درج کی جائیں گی۔ سکول ہیڈ ہر ماہ اپنے ادارے میں کام کرنے والے سٹاف کی اپ ڈیٹ انفارمیشن فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں