لاہور میں دھند کی سفید چادر تن گئی، موٹروے بند، فلائٹ آپریشن معطل

3 Jan, 2018 | 10:40 AM

(سٹی 42): شدید دھند نے باغوں کے شہر کو پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حد نگاہ کم ہونےکے باعث موٹروے کو  بند اور لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا  جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دھند کی سفیدچادر تنی کہ سب کچھ مدہم ہوگیا، دو قدم آگے دیکھنا بھی محال ہوگیا، لاہور اور گردونواح میں شدید دھند نے نظام زندگی شدید متاثر کر دیا، حد نگاہ سو میٹر سے بھی کم ہوگئی جس کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر آنے اور جانے والی 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جب تک بارشیں نہیں ہوتیں شہر میں ہلکی اور تیز دھند کا سلسلہ چند روز تک مزید جاری رہے گا،شہری حادثات اور پریشانی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔  

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں