ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیک نیوز پھیلانےپر مقدمہ درج

فیک نیوز پھیلانےپر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اوکاڑہ  میں سوشل میڈیا پر جعلی خبر  پھیلانے میں ملوث پائے گئے شخص پر  مقدمہ درج ہو گیا۔ 

اوکاڑہ  کے تھانہ بی ڈویژن نےوٹس ایپ پر جھوٹی خبر  (فیک نیوز) پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ اور اس کے ساتھ پاکستان کریمینل کوڈ کی سیکشن 509 کے تحت  درج کیا ہے۔ اب تک ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں آئی۔

 پولیس نے ایف آئی آر کی جو کاپی فراہم کی ہے اس کے مطابق اس شخص نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن وٹس ایپ کے ایک گروپ میں ڈکیتی کی فیک نیوز شئیر کی تھی۔ اس کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ   10/11 افراد  نے خواتین سمیت نجی ہوٹل میں موجود افراد سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔  پولیس  کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر تحقیق کی تو وہاں ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا تھا۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کسی ڈکیتی کے  وقوعہ کی تردید کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا۔