سٹی42: اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کر دیا گیا۔
اعظم سواتی کولاہورہائی کورٹ کے جج صداقت علی نےتین روز پہلے ضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔آج عدالتی روبکار موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کورہاکیاگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق اعظم سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں اٹک جیل میں قیدتھے۔
اعظم سواتی کی گرفتاری کے اگلے ماہ نومبر میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انہیں اٹک جیل سے رہا کردیا گیا تھا لیکن جیل سے باہر نکلتے ہی ایک بار پھر انہیں کسی دوسرے مقدمے میں نامزد ہونے کی وجہ سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں متعدد مقدمات درج ہیں۔