ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے بھائیوں پر گوبر چوری کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا

خاتون نے بھائیوں پر گوبر چوری کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ضلع مظفرگڑھ کے قصبے رنگپورمیں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پرمقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں خاتون نےکہا  کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے۔ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔چوری شدہ گوبر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔