یوم یکجہتی کشمیر؛ آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاری

3 Feb, 2025 | 09:22 PM

احمد منصور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر  نے نیاترانہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘  پیش کردیا۔

گلوکار احمد جہانزیب نےترانہ  گایا،ترانے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نےبنائی   جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے،5فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم  ہے۔

 ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا  پاکستان کھڑا ہے۔ 

مزیدخبریں