عرفان ملک :سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سرکاری افسرکوچالان کیساتھ محکمانہ کارروائی کاسامنابھی کرناپڑےگا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا اب کوئی بھی نہیں بچے گا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا پولیس افسریااہلکار چالان کیساتھ معطل بھی ہو گا،سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے احکامات جاری کردیئے
سی ٹی اولاہورڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سب پرلازم ہے ،سرکاری افسرکوچالان کیساتھ محکمانہ کارروائی کاسامنابھی کرناپڑےگا،وارڈنز میں بھی مفت ہیلمٹ تقسیم کر دیئےگئے ہیں ،موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھے مسافر پر بھی ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہے،گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھےشخص کوبھی سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنا ہو گا
ٹریفک پولیس لاہور نے 8گھنٹوں کے دوران ابتک 3 ہزار کے قریب چالان کر ڈالے