ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز پور روڈ گرین لین پرافتتاح سے قبل  پہلا حادثہ ،کار سیفٹی وال پر چڑھ گئی 

فیروز پور روڈ گرین لین پرافتتاح سے قبل  پہلا حادثہ ،کار سیفٹی وال پر چڑھ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرام :فیروز پور روڈ گرین لین پرافتتاح سے قبل  پہلا حادثہ ،کار سیفٹی وال پر چڑھ گئی 

 فیروز پور روڈ ،گرین لین کی تیاری کے دوران کارسوارکی غیرذمہ داری سے پہلا حادثہ ہوگیا ، کلمہ چوک کے قریب گاڑی گرین لین سیفٹی وال پر چڑھ گئی،شہری اپنی مدد آپ کے تحت سیفٹی وال سے گاڑی اتارنے میں مصروف ہیں ، گرین لین منصوبہ میں تاخیر کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان میں سیفٹی وال حادثات کا سبب بنے گی ، ابھی  گرین لائن کا افتتاح بھی نہیں ہوا اور پہلا حادثہ سامنے آگیا ، تاحال  کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی لیکن  ایسی سیفٹی وال ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کرسکتی  ہے  اور حادثات  کا باعث بھی بن سکتی ہے