آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا:وزیر خزانہ 

3 Feb, 2025 | 05:24 PM

حاشر احسن :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بعد سندھ  سے  بھی زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون پاس ہوگیا 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا،معاشی اصلاحات پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کیے ہیں ،سندھ نے زرعی آمدن ہر انکم ٹیکس لگانے کا قانون پاس کرلیا ہے،زرعی آمدن پر پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی قانون سازی کر چکے ہیں ، بلوچستان میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون جلد پاس ہونے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ میں سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف اہداف میں معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں، حکومت ایس او ایز کا قبلہ درست کرنے کے لیے پُرعزم ہے، 

اب تک ایس او ایز کی اصلاحات اور رائٹ سائزنگ بروقت کررہے ہیں، بجٹ میں صنعت کاروں کو  ٹیکس سرپرائز نہیں دیں گے،صنعت کاروں اور تاجروں سے آیندہ 2 ماہ تک مشاورت ہوتی رہے گی، ہر سال بجٹ میں چیمبرز ہمارے پاس آتے ہیں اس دفعہ حکومت چیمبرز کے پاس جائے گی، 

مزیدخبریں