ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر دیا

لاہور ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بارکے موجودہ اور سابق عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر دیا ہے اور زور دیا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کو اسٹینڈ لینے کی ضرورت ہے۔

اسلام‌آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے ججز کو 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرانسفر کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ سمیت وکلا رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اگر باقی ججز نے اسٹینڈ نہ لیا تو ان کی وقعت ختم ہو جائے گی۔ وکلا رہنماؤں نے کہا کہ خوفزدہ ہو کر 1 نہیں بلکے 3 ججز کی ایک ساتھ ٹرانسفر کیاگیا۔ وکلا رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ من مرضی کے ججز شامل کئے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو اس پر سٹینڈ لینا ہوگا۔وکلا رہنماؤں نے افسوس ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ کو انہوں نے مچھلی منڈی بنانا ہے۔ پریس کانفرنس میں سابق صدرلاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان ، شفقت محمود چوہان ،رانا ضیاء عبدالرحمان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ربعیہ باجوہ سمیت صدارتی امیدوار لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ بھی موجود تھے۔
 

Ansa Awais

Content Writer