وسیم احمد : چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت جاری ہے ۔
گلبرگ ٹی سی ایس کی آؤٹ لیٹ پر شائقین کرکٹ کی لمبی قطار لگ چکی ہے ۔ شائقین کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ لینے کیلئے گھنٹوں سے لائینوں میں کھڑے ہیں۔لاہور میں چیمپینز ٹرافی کے تین میچز شیڈول ہیں۔
ٹی سی ایس کی فرنچائز پر ٹکٹس شام چھ بجے تک خریدے جا سکتے ہیں۔