ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سٹوڈنٹس کے لیے مزید مشکلات

3 Feb, 2025 | 04:37 PM

زاہد چوہدری :ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی پڑھائی مزید مشکل بنا دی گئی
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ریگولیشنز میں تبدیلی کر دی،ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے سٹوڈنٹس کیلئےکم از کم حاضری 75 سے بڑھا کر 90فیصد مقرر کردی گئی،میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے سٹوڈنٹس 90 فیصد سے کم حاضری پر امتحان نہیں دے سکیں گے،ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں پاس ہونے کیلئے کم از کم نمبر 50 کی بجائے 70 فیصد کردیئےگئے
میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے سٹوڈنٹس70 فیصد سے کم نمبر لینے پر فیل ہوں گے،بیرون ملک مقیم پاکستانی سٹوڈنٹس اوپن میرٹ پر داخلہ کے اہل ہونگے

مزیدخبریں