لیبیاکشتی حادثےکامرکزی ملزم گرفتار

3 Feb, 2025 | 04:28 PM

عرفان ملک :ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور  نے  کارروائی کرتے ہوئے سال 2023 میں ہونیوالےلیبیاکشتی حادثےکامرکزی ملزم گرفتار کرلیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی،ملزم محمد اقبال کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا،ملزم سال 2013 سے لیبیا میں مقیم تھا،ملزم لیبیا سے انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا،ملزم نےمتعددپاکستانی شہریوں کوغیرقانونی کشتی کےذریعےلیبیاسےیورپ بھجوایا،ملزم شہریوں سے حاصل کردہ رقم سے منی لانڈرنگ کرتا تھا،ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزکشن بھی پکڑی گئیں،ملزم کا نام ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سرکل نے سٹاپ لسٹ میں ڈال رکھا تھا،ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور زون میں متعدد مقدمات درج ہیں،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،

مزیدخبریں