ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 باوٹ بھی جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 باوٹ بھی جیت لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں منعقدہ میگا انڑنیشنل باکسنگ ایونٹ جو یو ڈبلیو پروموشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

 پاکستان ، افغانستان، تنزانیہ ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے باکسر مقابلے کے لیے رنگ میں اترے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور تنزانیہ کے باکسر البانو کلائیمٹ کے درمیان تھا، جس میں عثمان وزیر فاتح رہے۔ 

ڈبلیو بی او کے یوتھ چیمپئن ، ڈبلیو بی سی کے مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی یہ لگاتار پندرہویں فتح ہے۔ 

عثمان وزیر جنھیں حکومت پاکستان نے باکسنگ میں ان کی اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، ان کی باکسنگ ایرینا میں مسلسل 15ویں فتح کے بعد پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے اب ایک نمایاں اور اہم نام بن کر ابھرے ہیں ۔

لاہور میں عثمان وزیر کی باوٹ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی موجود تھے۔
 

Ansa Awais

Content Writer