عورت مارچ، توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

3 Feb, 2025 | 12:03 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : خواتین کا 12 فروری کو عورت مارچ کرنے کا پروگرام,ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ,عدالت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزاروں کو آج ہی سن کر عورت مارچ کے متعلق درخواست کا فیصلہ کرکے 6 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوارِ حسین نےخواتین لینہ غنی، نیلم حسین ، فاطمہ جان اور شیرین عمیر کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان اور ٹریفک کے نمائندے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان کے ہمراہ پیش ہوئے، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے عدالت کو بتایا کہ تین بین القوامی ایونٹ لاہور میں انہی تاریخوں میں منعقدہوریے ہیں، ایک ٹرائی اینگلر سییریز، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ، اور کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس ہورہی ہے ، جسٹس انوار حسین نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا دنیا میں کہیں غم کہیں خوشی ہے ، دونوں چیزیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں ، اہم ایونٹ ہونے کا یہ مقصد نہیں کہ باقی چیزیں روک دی جائیں ، اس لئے حکومتیں ہوتی ہیں کہ ہر چیز کو ساتھ لے کر چلیں ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا توہین عدالت بنتی ہی نہیں ، ابھی تک ان کی درخواست خارج نہیں کی گئی ، ان کے ایونٹ کو ان بین القوامی ایونٹس کے ساتھ دیکھا جارہا ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، جسٹس انوار حسین نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ ان کی درخواست کو رکھ کر سو جاتے ہیں ، اس مرتبہ درخواست گزار وقت پر عدالت آیا ہے، لاء افسر نے جواب دیا یہ ہمارے پاس آئیں ،تاکہ ان کا موقف سن کر ایسا لائمہ عمل تشکیل دیا جائےجو سب کے لئے قابل قبول ہو، فاضل جج نے ریمارکس دئیے آج ہی یہ ڈپٹی کمشنر آفس پاس آتے ہیں ، ان کو سن کر فیصلہ کریں ، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے کہا ان کا موقف سننے کے لیے کل کا دن رکھ لیں ،یہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے پاس پیش ہوں ،جسٹس انوار حسین نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا آپ نے اج سے پہلے ان کو بلایا ،کیا کورٹ ایک ڈاکیے کا کام کرے گی ، ،عدالت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو عورت مارچ کے متعلق آج ہی فیصلے کرکے رپورٹ 6 فروری کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


 

مزیدخبریں