دورِ نایا ب :وقت کم مقابلہ سخت ، وزیراعلیٰ نے والٹن روڈکی تکمیل کی ڈیڈلائن7فروری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق والٹن روڈاپر گریڈیشن منصوبےکی فنشنگ کاکام ادھورارہ گیا،پی ایچ اےکی جانب سےپلانٹیشن کاکام بھی مکمل نہ ہوسکا،والٹن روڈمنصوبےمیں شامل سروس لینزبھی نامکمل ہیں،والٹن روڈپرپی ایچ اےکیجانب سےرکھےگئےپلانٹرزخالی و غیر معیاری ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سی بی ڈی کی جانب سےکیاجانےوالاہارٹی کلچر ورک اعلیٰ معیار کا حامل ہے، پی ایچ اےنےمنصوبےمیں اپنی حصہ داری ڈال کرہارٹیکلچرورکس کومتاثرکرناشروع کردیا؟
والٹن روڈپرڈسپوزل سٹیشنزبھی نامکمل اورفنشنگ کےبغیرموجود ہیں،والٹن روڈپرپیڈسٹرین برجزکوبھی تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا۔
وزیراعلیٰ رواں ماہ 7 تاریخ کو منصوبے کو کھلوانےکاارادہ رکھتی ہیں۔