ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ: وکیل گھر کی دہلیز پر قتل

چوہنگ: وکیل گھر کی دہلیز پر قتل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا تھا ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے نوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس پی صدر غیور احمد کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا شخص بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آرہا تھا، مقتول پیشہ کے اعتبار سے ایڈووکیٹ تھا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ، جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے