ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، موٹروے کئی مقامات سے بند

دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، موٹروے کئی مقامات سے بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےہرن مینار جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 98 فیصد تک پہنچ گیا، شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلات، نوشکی، گودار ، تربت میں بادل برسیں گے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے۔