دس نکاتی ایجنڈا ملک کی حالت بدلے گا، تنخواہیں دوگنی، 30 لاکھ گھر بناؤں گا، بلاول بھٹو

3 Feb, 2024 | 08:15 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو   زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین چلائیں گے۔ بلاول بھٹو نے تھرپارکر کے علاقہ چھاچھرو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ا گلی باری آپ ٹرین پر کراچی پہنچیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا 10 نکاتی ایجنڈا ملک کی حالت بدل دے گا۔ وفاقی حکومت ملی تو تنخواہ دگنی کر کے دکھاؤں گا۔غریبوں کے لیے 30 لاکھ گھر بناؤں گا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ آٹھ فروری کو تیروں کی بارش ہو گی۔ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت ہمارے 3 بڑے 3 مسئلے ہیں، ہم ان کو حل کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ غلط بیانی کر رہے کہ تھرکول منصوبہ ان کا ہے،  تھر کول کا منصوبہ ہم نے بنایا، ہم نے چلایا، ہن نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں۔ باقی سب تو اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔

دس نکاتی ایجنڈا ملک کی حالت بدل دے گا

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا 10 نکاتی ایجنڈا ملک کی حالت بدل دے گا۔ وفاقی حکومت ملی تو تنخواہ دگنی کر کے دکھاؤں گا۔غریبوں کے لیے 30 لاکھ گھر بناؤں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آٹھ فروری کو تیروں کی بارش ہو گی۔ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت ہمارے 3 بڑے 3 مسئلے ہیں، ہم ان کو حل کریں گے۔

نواز شریف سندھ میں انتخابی مہم کیوں نہیں چلاتے

نواز شریف اس لیے سندھ میں اپنی الیکشن مہم نہیں چلا رہے کیونکہ انہوں نے اِس صوبہ کے عوام کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا. 

کارونجھر کا تحفظ کریں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ شیر والے کارونجھر کی طرف طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ تھر کے عوام کا اثاثہ ہے اور ہم اور آپ مل کر اس کا تحفظ کریں گے ۔

مزیدخبریں