مولانا فضل الرحمان اسلام نہیں اسلام آباد چاہتے ہیں، اسد قیصر 

3 Feb, 2024 | 07:08 PM

This browser does not support the video element.

انوار الحق :سابق اسپیکر اسد قیصر  کا کہنا ہے کہ آزادی کی جنگ صرف عمران خان کریں گے، یہ جنگ ہماری ہے، یہ سب پارٹیاں ایک طرف اور دوسری طرف ہم اکیلے ہیں، لیکن ہمارا مقابلہ کوئی بھی نہیں کرسکتا۔ 

اسد قیصر نے صوابی میں ورکرز  کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنے جلسوں میں پٹھانوں کو کہتے کہ پٹھان بے وقوف اور دسشگرد ہے ۔آپ کے پارٹی میں جومنسلک ہیں وہ بھی آپ کو بے وقوف نظر آرہے ۔ مولانا فضل الرحمان  کہتے ہیں کہ میں نے ان کو گرایا ہے۔ آپ نے امریکہ کے ساتھ مل عمران حان کو گرایا ہے ۔ پانچ سال حکومت میں تھے کونسا اسلامی نظام قائم کیا ہے، مولانا صاحب کونسی حکومت میں حصہ دا ر نہیں تھے، مولانا فضل الرحمان اسلام نہیں اسلام آباد چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو بھی کہتے ہیں کہ مجھے موقع دو  آپ کی بھی حکومت پہلے آئی اس میں آپ نے ملک کو تباہ ہی کیا تھا۔ یہ سب جتنے بھی حربے استعمال کررہے ہیں یہ آٹھ فروری کو پتہ چلے گا۔ ہم دوبارہ صحت کارڈ کو بحال کریں گے۔ 

مزیدخبریں