وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی بلاک کا افتتاح کر دیا

3 Feb, 2024 | 06:48 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42:    پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی بلاک کا افتتاح کر دیا۔
   ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں نصب کی گئی ایم آر آئی کی جدید ترین مشین 72کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جاپان سے درآمد کی گئی ہے۔ ایم آر آئی  مشین کی ساہی وال کے سرکاری ہسپتال میں تنصیب سے صحت کی جدید سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی اور مریضوں کو اس کام کے لئے لاہور کے ہسپتالوں میں نہیں لے جانا پڑے گا۔ اس سے لاہور کے ہسپتالوں پر بوجھ بھی تقسیم ہو گا۔

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال مین نیا سرجیکل ٹاور

   پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے پانچ منزلہ سرجیکل ٹاور کا بھی افتتاح کیا۔    سرجیکل ٹاور میں تمام اہم شعبہ جات کو منتقل کیا گیا ہے۔    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  سرجیکل ٹاور میں بنائے گئے جدید ترین آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیا۔
   صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت علی جان خان، آئی جی عثمان انور، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،ڈپٹی کمشنر اکرام الحق،آرپی او محبوب رشید، ڈی پی او فیصل شہزاد اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں