ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے عدت میں نکاح کا فیصلہ سننے کے بعد کیا باتیں کیں، تفصیل سامنے آ گئی

Imran Khan Adiala Jail talik, City42, Chat with journalists Imran Khan, Iddet Mai Nikah Case verdict, Nikah during Iddet case, Cypher Case, Toshakhana Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدت سے متعلق فیصلہ آیا، مجھے ذلیل کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

 اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "اس قسم کے کیس میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ مجھے ذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی ،یہ چاہ رہے ہیں ڈیل ہو، میں جیل کے اندر مر جاؤں گا، ڈیل نہیں کروں گا ، باہر سے غلام لے آئے ہیں، وہی اب ان کی نوکری کرے گا۔ "

نکاح کیس میں فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین نے صحافیوں کےساتھ باتیں کرتے ہوئے  کہا کہ ڈیل کی ہے نہ کروں گا، مر جاؤں گا کبھی ڈیل نہیں کروں گا، ۔ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں اسے بھی 14 سال سزا سنا دی۔ مجھے توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی آج تک کسی کو نہ دی گئی

 پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین نے کہا کہ"سائفر کیس یہ ہے کہ جنرل باجوہ اور ڈونلڈ لو نے جرم کیا اُس کو نےنقاب کرنے پر ہمیں سزا سنا دی گئی یہ بھی پہلی بار ہوا ہے."

 پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین کا دعویٰ تھا کہ "9 مئی کو مجھے غیرقانونی طور پر اغوا کیا گیا، میں چار دن جیل میں تھا اور میرے اوپر ہی کیسز بنا دیے گئے."

ان کا کہنا تھا کہ "مجھے عوام پچاس سال سے جانتی ہے، میرے اوپر 200 کیس ڈال دیئے"۔ سرٹیفائیڈ منی لانڈرر نواز شریف کے سپیڈ سے سارے کیس معاف کروائے گئے۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کر دیے گئے۔ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کیا گیا ۔الیکشن کی تاریخ مقرر ہوئی تو ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا گیا ۔