ویب ڈیسک : شیخوپورہ کے حلقہ این اے 114 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارشد محمود منڈا کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔
ارشد محمود منڈا شرقپور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے جارہے تھے، جس دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پولیس کی مدد سے انہیں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ارشد محمود منڈا کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ارشد محمود کے بھائی اور پی ٹی آئی رہنما اصغر محمود منڈا نے بیرون ملک سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کو سیاسی مخالفین نے گرفتار کروایا ہے۔