چودھری پرویزالہیٰ کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ مسئلہ گرفتاری کا نہیں ہے، مجھے صرف اتنی گارنٹی چاہیے کہ مجھے وزیبل رکھا جائے گا۔
مونس الہٰی نےغیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کل صبح ہی وطن واپس آنے کو تیار ہوں، لیکن انہیں اتنی گارنٹی دی جائے کہ مجھے غائب نہیں کیا جائے گا۔مسئلہ گرفتاری کا نہیں ہے، جب 2011 میں ملک سے باہر تھا تب مجھ پر کیس بنا، میں نے واپس آکر گرفتاری دی اور عدالت سے بری ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو غائب کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کی سیاست کرنے والے سیاستدان ان تمام معاملات سے واقف ہوتے ہیں، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی یا پولیس کا کوئی مسئلہ نہیں مجھے صرف اتنی گارنٹی چاہیے کہ مجھے وزیبل رکھا جائے گا۔