بابر شہزاد تُرک: ملک بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی.
پولیو وائرس پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔ 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کئے گئے، وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا.
کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی, کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،پشاور، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کراچی میں سیوریج کے 11 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سیوریج کے پانی کے نمونے شہر کے مختلف علاقوں سے لیے گئے۔ای پی آئی کا کہنا ہے کہ سیوریج کے نمونے ساتوں اضلاع سے لیے گئے تھے، سب سے زیادہ ضلع ایسٹ میں 3 نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی، جنوبی اور کیماڑی کے دو، دو نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ وسطی، کورنگی اور ملیر کے ایک ایک نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
تمام نمونے جنوری کی مختلف تاریخوں میں لیے گئے تھے، نمونے اورنگی اور کورنگی نالے سے لیے گئے تھے۔ مچھر کالونی اور محمد خان کالونی کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ سہراب گوٹھ اور راشد منہاس روڈ سے حاصل نمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ہجرت کالونی اور منظور کالونی سے حاصل نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، حاجی مرید گوٹھ اور چکورا نالہ سے لیے گئے نمونوں میں بھی پولیس وائرس موجود تھا۔
گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،رواں برس جنوری سے ابتک 28 محولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی۔