ارشاد قریشی: راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل (ر) اجمل صابر راجہ کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب یہ بیان کہ میں عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا ہوں سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان کسی عدالت میں ریکارڈ نہیں کروایا، مجھ سے منسوب بیان جھوٹ پر مبنی، من گھڑت، غلط بیانی اور فراڈ ہے۔ عمران خان کا وفادار ہوں اور رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے عمران خان کی امانت کے طور پر ووٹ دیں گے کسی اور کی جھولی میں نہیں ڈالوں گا۔