سابق ایم این اے ن لیگ عائشہ رجب بلوچ کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

3 Feb, 2024 | 03:32 PM

اویس کیانی : سابق ایم این اے ن لیگ عائشہ رجب بلوچ نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

سابق ایم این اےعائشہ رجب بلوچ نے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے،عائشہ رجب بلوچ نے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عائشہ رجب بلوچ  نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاندیانوالہ میں ہمایوں اختر خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں