(ویب ڈیسک) امریکی اداکار کارل ویدرز 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کار ویدرز کی موت کا اعلان اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کیا گیا ۔کارل ویدرز نے سلویسٹر اسٹالون کے ساتھ ’راکی‘ سیریز کی پہلی چار فلموں میں باکسر اپولو کریڈ کا کردار ادا کیا تھا اور یہی کردار اِن کی وجہ شہرت بھی تھا۔انہوں نے فلم کے علاوہ ٹی وی سکرین پر بھی کامیابی حاصل کی۔
کارل ویدرز نے حال ہی میں ’اسٹار وار‘ کی سیریز ’دی مینڈلورین‘ میں بہترین اداکاری پر ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
کارل ویڈرز کے انتقال پر ’راکی‘ سیریز کے مداح، شوبز انڈسڑی سمیت ہر خاص و عام شخصیات بھی دکھ کا اظہار کر رہی ہیں۔