سونے کی  فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

3 Feb, 2024 | 02:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار  185 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے کے بعد دو لاکھ 17 ہزار 700 جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوگئی تھی تاہم آج  سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں