بجلی چوروں کیخلاف رات کے اوقات میں آپریشن کرنے کا فیصلہ

3 Feb, 2024 | 01:33 PM

Imran Fayyaz

 (شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف رات کے اوقات میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر انسداد بجلی چوری مہم رات میں بھی شروع کر دی گئی۔

لیسکو چیف شاہد حیدر  کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کو مزید موثر بنانا ہے،رات کے وقت خصوصی ٹیمیں لیسکو کی سپلائی لائنوں اور میٹرز کی چیکنگ کرتی ہیں۔

 لیسکو ترجمان کے مطابق شاہ پور سب ڈویژن، ڈھولنوال سب ڈویژن اور امین پارک کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران متعدد بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا۔بجلی چوروں کیخلاف اندراج مقدمات کی درخواستیں دیدی گئی ہیں۔
 

مزیدخبریں