لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ایک انڈرپاس کے اوپر دوسرا انڈرپاس بنے گا

3 Feb, 2024 | 12:56 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)سی بی ڈی نے میگا پراجیکٹ برکت مارکیٹ جنکشن رستم زماں گریٹ گاماں کراسنگ منصوبے کا ڈیزائن تیار کرلیا ، لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ایک انڈرپاس کے اوپر دوسرا انڈرپاس تعمیر کیا جائیگا۔
 وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر برکت مارکیٹ جنکشن پر دو انڈرپاسز بنائے جائینگے۔ برکت مارکیٹ سے کینال روڈ اور جناح ہسپتال جانیوالی ٹریفک مستفید ہوگی۔ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ایک انڈرپاس کے اوپر دوسرا انڈرپاس تعمیر کیا جائیگا۔

رستم زماں گاماں پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سی بی ڈی نے منصوبے کا نام رستم زماں گریٹ گاماں کراسنگ رکھنے کی تجویز دی تھی۔ تجویز سی بی ڈی کی جاری مہم "اچے برج لاہور دے" کے تحت پیش کی گئی۔ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے وزیراعلی محسن نقوی کو یہ تجویز پیش کی تھی۔

 وزیراعلی نے منصوبے کے نام کی تجویز کو باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔ وزیراعلی محسن نقوی منصوبہ کا سنگ بنیاد اتوار کے روز رکھیں گے۔ تقریب میں گاماں پہلوان کے جانشین ناصر بھولو پہلوان خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں