غزہ: اسرائیلی جارحیت جاری،مزید112فلسطینی شہید

3 Feb, 2024 | 11:05 AM

Imran Fayyaz

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے،جس کی وجہ سےمزید112فلسطینی شہیدہوگئےجبکہ148 زخمی  ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں ،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے،اسرائیلی بربریت کی وجہ سےغزہ میں خوراک اورادویات کےمسائل پیداہورہےہیں۔
 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے النصر، ال امل ہسپتال میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید112فلسطینی شہید جبکہ 148 زخمی  ہوئے۔
اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 ہوگئی ہے جبکہ66 ہزار 287 زخمی بھی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

مزیدخبریں