سی ٹی ڈی کا آپریشن ،5 دہشتگرد گرفتار

3 Feb, 2024 | 10:59 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کئے ، یہ کارروائیاں میانوالی ، حافظ آباد، اوکاڑہ اور جہلم میں کی گئیں،دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شرافت ، یاسین ، طلحہ ، عبدالرحمن اور اسید کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزیدخبریں