ارباز خان کی دوسری شادی، سابقہ گرل فرینڈ نے  خاموشی توڑ دی

3 Feb, 2024 | 10:55 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارتی فلم پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان کی سابقہ دوست جارجیا اینڈریانی نے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا اینڈریانی نے ارباز خان کی شورا خان کے ساتھ دوسری شادی کے چند ہفتوں بعد لب کشائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارباز خان کے ساتھ اپنے بریک اپ اور اپنی ڈیٹنگ کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر بات کی۔

تازہ انٹرویو میں جارجیا اینڈریانی نے کہا کہ وہ جوڑے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں، میں بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد کسی خاص اداکار کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جارجیا اینڈریانی نے یہ بھی کہا کہ ارباز خان بہت اچھے انسان ہیں، کسی کے ساتھ تعلق کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہم جدا ہوگئے، میری نیک تمنائیں اُس کے ساتھ ہیں، زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔

ارباز خان اور جارجیا 2018ء سے ڈیٹنگ کررہے تھے، ان کا بریک اپ 2023ء کے ابتدا میں ہوگیا تھا اور سال کے آخر میں علیحدگی کی تصدیق ہوئی۔

مزیدخبریں