موسمی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر 7 پروازیں منسوخ

3 Feb, 2024 | 10:41 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: موسمی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ملک کی 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر نجی ائیر لائن کی مسقط سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ منتقل کی گئی جب کہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث گلگت اسکردو کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ہفتے کو اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، آپریشنل وجوہات، نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہےجب کہ نجف لاہور کی غیرملکی ائیرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں