شاہد خٹک کے بھرتی کروائے   68 ملازم معطل، وارنٹ گرفتاری جاری, گھیرا تنگ

3 Feb, 2024 | 12:48 AM

 سٹی42: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شاہد خٹک کا کرپشن کیس میں گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔محکمہ صحت نے  68 غیر قانونی بھرتی ملازموں کو معطل کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر وا دیئے۔ 

 پی ٹی آئی کےسابق دور حکومت میں بھرتی کئے محکمہ صحت کے  68 غیر قانونی اہلکار معطل ہو گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ معطل کئے گئے تمام غیر قانونی بھرتی ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت میں بھرتی کیے گئے 68 ملازمین کو تمام قوانین کو بائی پاس کرکے بھاری رشوت کے عوض بھرتی کروانے کا الزام ہے۔ تھانہ اینٹی کرپشن  سابق ایم این اے شاہد خٹک کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر چکا ہے۔ سابق ایم این اے شاہد خٹک غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہے۔

مزیدخبریں